دھان کی پنیری

دھان کی پنیری اکھاڑتے وقت جھلسے ہوئے، سنڈی سے متاثرپودے الگ کرکےتلف کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو پنیری اکھاڑتے وقت جھلسے ہوئے،

اور سنڈی سے متاثرپودے الگ کرکے فوری زمین میں تلف کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ کاشتکار9

,9انچ کے فاصلے پر 2,2پودے اکٹھے لگائیں اس طرح فی ایکڑ سوراخوں کی تعداد80ہزارجبک پودوں کی

تعدادایک لاکھ 60ہزارہوجائے گی نیزاگرپانی وافرمقدارمیں موجود ہوتوجڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے کھیت

میں3انچ پانی 30دن تک کھڑا رکھاجائے لیکن اگرجڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ زہریں کرنی ہو تو سفارش کردہ

جڑی بوٹی مار زہرلاب کی منتقلی کے 3 سے 5دن کے اندر اندر چھڑکاؤ کی جاسکتی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر

محکمہ زراعت(توسیع)قصور محمدنویدامجد نے بتایا کہ اس دوران کھادوں کا خاص خیال

رکھنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے لہذاکاشتکار موٹی اقسام کے لئے پونے دوبوری ڈی اے پی‘سوادوبوری یوریا‘

سوا بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑجبکہ باسمتی اقسام کے لئے ڈیڑھ بوری ڈی اے پی‘پونی بوری یوریا

اورایک بوری پوٹاش فی ایکڑبوقت منتقلی پنیری ڈالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں