اسحاق ڈار

ایرانی صدر کا پاکستان آنا ہی اہم، امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں، اسحاق ڈار

اسلام آ باد (عکس آن لائن) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پابندیوں کی پرواہ نہیں، وہی کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی پاکستان آمد سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا پاکستان آنا ہی اہم ہے۔ مشترکہ علامیہ میں پاک ایران گیس پائپ لائن کا ذکر نہ ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں، مشترکہ علامیہ میں نے خود لکھا ہے۔

امریکا کی جانب سے پاکستان پر پابندیاں لگائے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں ہے۔ امریکی رپورٹ پر ہم نے بہترین اور مفصل جواب دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ورہ سعودی عرب پر جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں