عظمی بخاری

جیسا بدتمیز اور بے لگام علی امین گنڈا پور کا لیڈر ہے ویسے ہی وہ خود ہیں،عظمیٰ بخاری

اسلام آ باد (عکس آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جیسا بدتمیز اور بے لگام علی امین گنڈاپور کا لیڈر ہے، ویسے ہی وہ خود ہیں۔ عظمی بخاری نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ علی امین گنڈاپور جیسے لوگ معاشرے میں عورت کی ترقی اور خوش حالی کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک شرپسند اور شدت پسند ذہنیت کا مالک ہے اور مریم نواز سے متعلق پہلے بھی زبان درازی کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز پنجاب کی ٹک ٹاکر وزیر اعلی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کی کارکردگی ٹک ٹاک کے لیے ہوتی ہے، مریم نواز عوام کی خدمت کریں ٹک ٹاکر نہ بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں