انعامی بانڈز

چالیس ہزاروالے انعامی بانڈز واپس کرنے والے شہریوں کو 254 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی

اسلام آباد (عکس آن لائن) چالیس ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز واپس کرنے والے شہریوں کواب تک254 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی ہے۔ سی ڈی این ایس حکام کے مطابق 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈزمیں شہریوں نے مجموعی طورپر258 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی تھی، حکومت کی جانب سے ان بانڈز کی واپسی کے اعلان کے بعدسی ڈی این ایس نے 25 اپریل تک شہریوں کوبانڈز کی واپسی پر254 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کردی ہے۔

وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال 24 جون سے ان بانڈز کے خاتمہ کااعلان کیاتھا۔سٹیٹ بنک نے ان بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 مئی مقررکی ہے۔ادارے نے 40 ہزارروپے مالیت کے بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو اس کی بجائے دیگرسکیموں میں تبدیل کرنے کا آپشن بھی دیاہے۔یہ بانڈز نیشنل بنک، سٹیٹ بنک کے فیلڈآفسز، یوبی ایل ، حبیب بنک اوربنک الفلاح میں واپس کئے جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں