تیل و گیس

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

فیصل آباد (عکس آن لائن)ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ریکارڈکی گئی۔

پی پی آئی ایس اورٹاپ لائن سیکورٹیز کے مطابق 16 اپریل 2024 کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پر2 فیصدجبکہ گیس کی پیداوارمیں 8 فیصد کمی ریکارڈکی گئی، ہفتے کے دوران ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69265 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے 70506 بیرل تھی۔

اسی طرح گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2914 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 8 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3167 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق16 اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار30776 بیرل، پی پی ایل 10646 بیرل، پی اوایل 4078 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار667 بیرل ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح گزشتہ ہفتےاوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار644 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 548 ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 56 ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار858 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں