سٹاک ایکسچینج

سٹاک مارکیٹ میں آج پھر زبردست تیزی، 100 انڈیکس 72 ہزار سے بھی بلند

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں 422 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 474 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 692 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 51 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں