نیپرا

نیپرا نے بجلی 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (عکس آ ن لائن)نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے بجلی 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں منظوری جولائی تا ستمبر 2022 کی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا۔نیپرا کے مطابق مختلف کیٹیگریز کے تحت ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 46 پیسیفی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکو) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی تھی ۔نیپرا کے مطابق ڈسکوز کی درخواست پر 15 نومبر 2022 کو عوامی سماعت کی تھی جہاں پاور ڈویژن نیاضافہ فروری اور مارچ لے لیے لاگو کرنے کی درخواست کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں