برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

فیصل آباد (عکس آن لائن)ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو396.50 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 270.53 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مارچ میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو53.46 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جوفروری میں 48.33 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 42.24 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 388.10 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں اشیاءخوراک کی مجموعی برآمدات کاحجم 5.35 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.44 ارب ڈالرتھا۔