برائلر کی قیمتوں

برائلر کی قیمتوں میں فی کلو بتدریج کمی، مرغی 12600 روپے فی من ہو گئی

راولپنڈی/لاہور (عکس آن لائن) برائلر کی قیمتوں میں فی کلو بتدریج کمی آئی ہے، اور مرغی 12600 روپے فی من ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں برائلر کی قیمتوں میں بتدریج کمی آئی ہے، ہول سیل ایسوسی ایشن کی جانب سے مقامی دکان داروں کو فی من 600 سے 800 کی چھوٹ بھی دی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دکان دار 12 ہزار روپے فی من برائلر منڈی سے خرید کر لے جا رہے ہیں، زندہ مرغی 300 روپے کلو اور مرغی کا گوشت تقریبا 550 سے 600 کے لگ بھگ فروخت ہو رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے دکان داروں کو مقررہ قیمتوں میں مرغی فروخت کرنے کی سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں چیکنگ اور چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف لاہور میں مرغی کا گوشت 78 روپے سستا ہو گیا ہے، اور فی کلو چکن 470 روپے ہو گیا ہے، 3 ہفتوں میں مرغی کا گوشت 227 روپے فی کلو سستا ہوا، زندہ مرغی کی فارم گیٹ قیمت 290 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق کھپت کے مقابلے میں طلب کم ہونے سے قیمت کم ہوئی ہے، اور چوزے کی قیمت بھی 220 روپے سے کم ہو کر 100 روپے ہو گئی ہے۔