خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے آگے انکی مرضی ،خواجہ آصف

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے تاہم معافی مانگنا یا نہ مانگنا انکی کی مرضی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے واشگاف الفاظ میں کہا جو لوگ 9 مئی میں ملوث ہیں وہ معافی مانگیں۔

جمعرات کو وفاقی کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاس آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ شہدا کو نشانہ بنایا گیا، قومی ہیروز کے مجسموں کو مسمار کر کے کیا پیغام دیا گیا، 9 مئی کسی شخص کی انا نہیں ملک کی انا کی بات ہے، اس دن مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کی انا اور آبرو پر حملہ تھا۔ بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے تاہم معافی مانگنا یا نہ مانگنا بانی پی ٹی آئی کی مرضی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پریس کانفرنس کی ان پر بھی قانون کا اطلاق ہوتا ہے۔

قبل ازیں سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے تھا کہ وہ 9 مئی کا سب سے بڑ ا زمہ دار بانی پی ٹی آئی کو سمجھتے ہیں۔ کیونکہ وہ اقتدار کے لئے ملک اور ملک کی سالمیت کو دا پر لگا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کیفر کرادار تک پہنچایا جائے گا لیکن 9 مئی پر کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ وعدہ کرتے ہیں کہ نو مئی جسے واقعات دوبارہ نہیں ہونگے جنھوں نے توہین کی انکو قیمت ادا کرنا پڑے گا۔