مونگ پھلی

مونگ پھلی کی فصل سے جڑی بوٹیاں بروقت تلف کی جائیں ،ماہرین

راولپنڈی(عکس آن لائن )زرعی ماہرین نے کہاہے کہ کاشتکار مونگ پھلی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے فصل سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنائیں۔

مونگ پھلی کے کاشتکار فصل کی گوڈی و دیگر کاشتی امور پر توجہ دے کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے حصول کو ممکن بناسکتے ہیں۔زرعی ترجمان نے کہاکہ کاشتکار فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ گوڈی کریں۔ ترجمان نے کہاکہ مونگ پھلی بارانی علاقوں میں موسم خریف کی اہم ترین نقد آور فصل ہے۔

پنجاب میں مونگ پھلی کے زیر کاشت رقبہ کا87 فیصد چکوال، اٹک اور راولپنڈی کے اضلاع پر مشتمل ہے۔ اگر مونگ پھلی کا خوردنی تیل استعمال کیا جائے تو ملکی معیشت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہو ں گے کیونکہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے ہر سال کثیر زرمبادلہ خرچ کر کے خوردنی تیل درآمد کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں