ٹرین مارچ

پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہم پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے۔ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر کیلئے روانہ ہو ، ٹرین مارچ کے کوٹری ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر کارکنان نے پھول نچھاور کیے۔

مارچ شروع ہونے سے قبل رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم تنظیم سازی کے سلسلے میں پورے سندھ کا دورہ کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہم پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا پوری قوم آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں