چیئرمین توصیف ایچ فاروقی

ساڑھے 5کروڑ افراد بجلی سے محروم ہیں’ چیئرمین نیپرا

لاہور( عکس آن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ ابھی تک ملک میں 26فیصد عوام بجلی سے محروم ہیںجن کی تعداد لگ بھگ ساڑھے 5کروڑ بنتی ہے ،ڈسکوز 17 فیصد کے قریب نقصان دیتی ہیں، 10 فیصد نقصان بجلی چوری کی وجہ سے اٹھانا پڑ رہا ہے۔ایک انٹر ویو میںانہوںنے کہا کہ اگر بجلی نہیں تو ان لوگوں کے پاس میڈیکل، صاف پانی اور تعلیم کی سہولیات بھی نہیں ہیں،

لوگ پیسے دینے کو تیار ہیں لیکن ہم ان کو بجلی نہیں دے پارہے، کیوں کہ ساڑھے 5کروڑ لوگوں کو بجلی پہنچانے کا کوئی ڈسٹری بیوشن سسٹم نہیں ۔توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ ملک میں 43 ہزارمیگا واٹ بجلی ہونے کے باوجود کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، جب وقت تھا تب ہم نے بجلی کنزرویشن پر زور نہیں دیا، ہم غلطی کو سدھاریں تاکہ غلطی دوبارہ نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ یہ غلط ہوگا کہ بجلی موجود ہے اور ڈیمانڈ کم کردو، اس وقت بجلی کی ڈیمانڈ اور اکانومی دبی ہوئی ہے امید ہے جلد معاملات بہتر ہو جائیں گے، بہتر ہے ہم گرین انرجی پر چلے جائیں، ڈسکوز 17 فیصد کے قریب نقصان دیتی ہیں، 10 فیصد نقصان بجلی چوری کی وجہ سے اٹھانا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں