بینکس

بینکس تین روز کی تعطیلات کے بعد (آج )کھلیں گے

لاہور( عکس آن لا ئن) ملک بھر کے بینکس تین روز بند رہنے کے بعد آج ( منگل) کے روز دوبارہ کھلیں گے۔نئے سال کے آغاز کی مناسبت سے ملک بھر میں تمام بینکس پیر کے روز بند رہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر انتظام چلنے والے تمام بینکس نئے سال کے پہلے روز یکم جنوری کو کھاتوں کی سالانہ کلوزنگ کے لئے بند ہوتے ہیں

تاہم یکم جنوری کو اتوار کی تعطیل کی وجہ سے بینکس پیر کے روز بند رہے ۔ بینکوں کا عملہ سالانہ کلوزنگ کے لئے معمول کی ڈیوٹی پر موجود رہاتاہم عوامی لین دین نہیںہوا۔ ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات کی وجہ سے بینک مجموعی طور پر تین روز بند رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں