سلیم مانڈوی والا

لگتا ہے شوکت ترین پر اس طرح کی بات کرنے اور خط لکھوانے کے لئے دبائو تھا، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پیپلزپارٹی نے شوکت ترین، محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کی لیکڈ آڈیو کال پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے شوکت ترین پر اس طرح کی بات کرنے اور خط لکھوانے کے لئے دبائو تھا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شوکت ترین خود سمجھدار ہیں اور ان چیزوں کو اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں، شوکت ترین نے صوبائی وزراء کو کال کر کے خود کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شوکت ترین کو سمجھنا چاہئے کہ آئی ایم ایف پروگرام پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی کے لئے نہیں، شوکت ترین کو معیشت پر سیاست نہیں کرنی چاہئے یہ وہ خود بھی ہمیشہ کھتے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شوکت ترین ملک وزیر خزانہ رہے ہیں اور وہ آئی ایف سے ڈیل کرنے کا تجربہ بھی ہے، شوکت ترین پر آخر کیا دباو تھا کہ انہوں نے اس طرح کی بات کی۔ انہوںنے کہاکہ محسن لغاری میرے ساتھ سینیٹر رہ چکے ہیں شوکت ترین سینیٹر میری فنانس کمیٹی کے رکن بھی ہیں، محسن لغاری نے شوکت ترین سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ یہ اقدام ریاست کے خلاف تو نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں