وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزدورپیشہ افراد کے بچوں کو بڑے تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان

کوئٹہ (عکس آن لائن) وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چارسو بچوں کو ملک کے اعلی اقامتی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں محکمہ محنت وافرادی قوت،لیبر ویلفیئر فنڈ کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ لیبر ویلفیئر فنڈ کے تحت اب مزدوروں کے بچے بھی پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرسکیں گے،مزدوروں کے بچوں کے تمام ترتعلیمی اوراقامتی اخراجات لیبرویلفیئر فنڈ کے تحت اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ غریب ہمیشہ غریب رہے یہ اس کی قسمت کا نہیں معاشرتی ناہمواری کا معاملہ ہے،رواں سال مزدوروں کے چارسو بچے پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں پڑھیں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہاکہ مزدورکا باصلاحیت بچہ مزدورنہیں افسر،ڈاکٹر،انجنئیر اورکامیاب انسان ہوگا،مزدور کا بچہ وہیں پڑھے گا جہاں ایک صاحب حیثیت شخص کا بچہ پڑھتا ہے،آئندہ سال سے مزدوروں کے ایک ہزار بچے پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں