گندم اور چینی

گندم،چینی درآمد:اشیائے خور و نوش کا درآمدی بل3ارب ڈالر

کراچی(عکس آن لائن)گندم اور چینی کے بحران کے بعد ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے درآمدات کے باعث جولائی سے نومبر کے دوران اشیائے خور و نوش کا درآمدی بل گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 2.1 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3 ارب ڈالر سے زائد ہوگیا جبکہ جی 20 ممالک اور دوست ممالک کی جانب قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف کے باعث مسلسل پانچویں ماہ بھی بیرونی ادائیگیوں کا توازن ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سرپلس رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 1.7 ارب ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔ قرض اور سود کی ادائیگی میں ریلیف کی 30 جون 2021 تک توسیع کے باعث جنوری سے جون 2021 کے دوران بھی بیرونی ادائیگیوں کا توازن مثبت رہنے کی توقع ہے ۔ جولائی سے نومبر کے دوران برآمدات2.2 فیصد اضافہ سے 9 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں ۔ٹیکسٹائل کی برآمدات 4.9 فیصد بڑھ گئی ہیں جبکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 10.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی سے نومبر ملکی درآمدات19.2 ارب ڈالر رہیں جبکہ پٹرولیم کی مصنوعات کے درآمدی بل میں 20.3 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں