فی ایکڑ پیداوار

کاشت اور برداشت کے جدید طریقوں سے دالوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتاہے، محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے کہاہے کہ دالوں کی کاشت اور برداشت کے جدید طریقوں سے دالوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیاجا سکتاہے اسلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سلسلہ میں جدید طریقے وضع کئے جائیں جو وقت کی اشد ضرورت ہیں۔

کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے دالوں کی کاشت کی اہمیت کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دیگر فصلوں کے مقابلے میں دالوں کی پیداواری لاگت کم ہے جبکہ یہ کم عرصہ تک کھیت میں رہتی ہیں اور ان کی کاشت منافع بخش ہے۔

انہوں نے بتایاکہ دالوں کی مخلوط کاشت، جڑی بوٹیوں کی تلفی ،بارشوں کے نقصانات سے بچاؤ کے طریقوں اور دالوں کے پھولوں کو ایک وقت پر لانے کیلئے تحقیقاتی کام کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں اور زرعی سائنسدانوں کی جانب سے پیش کردہ نئی تجاویز کی روشنی میں تحقیقاتی پروگرام کو حتمی شکل دی جارہی ہے تاکہ دالوں کے کاشتہ رقبہ میں اضافہ سمیت جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال سے فی ایکڑ بمپر کراپ کاحصول ممکن بنایاجاسکے۔ انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ دالوں کی ایسی اقسام تیار کریں جن کی کاشت سے پیداواری اتار چڑھاؤ کا خاتمہ کیا جاسکے اور دالوں کی پیداوار مستقبل بنیادوں پر بڑھائی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں