گندم کی فصل

کاشتکار گندم کی فصل سے جڑی بوٹیاں تلف کرکے 40کی بجائے 60من پیداوار حاصل کرسکتے ہیں، پاکستان کسان

فیصل آباد (عکس آن لائن)پاکستان کسان بورڈ کے رہنما میاں ریحان الحق نے کہا کہ کاشتکار گندم کی فصل سے جڑی بوٹیاں تلف کرکے 40 کی بجائے 60من پیداوار حاصل کرسکتے ہیں جبکہ 20من فی ایکڑ اور 2سو من فی 10ایکڑ زائد پیداوار سے اڑھائی لاکھ روپے کی اضافی آمدن بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے گندم کی 30سے40فیصد پیداوار متاثر ہوتی ہے جس سے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرناپڑتاہے۔انہوں نے کہا کہ اگرایک ایکڑ گندم کی فصل سے جڑی بو ٹیوں کی صفائی اور زہر پاشی کئے بغیر 40 من گندم کی فصل پیدا ہو تو جڑی بو ٹیوں کی صفائی اور زہر پاشی کرنے سے اسی ایک ایکڑ سے 60من گندم کی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے اس طرح 10 ایکڑ گندم کی فصل سے600
من گندم کی پیداوار آ سا نی سے حاصل کرنا ممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک چھو ٹے کسان کو اس طرح جڑی بو ٹیوں کی گندم کی فصل سے تلفی نہ کرنے پر200من کا نقصان اٹھانا پڑ تا ہے جس کی ما لیت1350روپے فی من کے حساب سے اڑھائی لاکھ روپے بنتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس چھوٹی سی غفلت کی وجہ سے 10 ایکڑ پر کاشتہ گندم کے نقصان کو منا فع میں بد لنے کیلئے ضروری ہے کہ کسان بھا ئی اپنی کا شت کی ہوئی گندم کی فصل سے بر وقت جڑی بو ٹیاں تلف اور زہر پا شی سپرے مشین کی مدد سے کر یں۔

انہوں نے کہاکہ ایسی جڑی بو ٹیاں جو زمین سے با ہر آ چکی ہوں ان کیلئے زہر بذ ریعہ فلیٹ فین نوزل استعمال کی جا ئے جس کانتیجہ 100 فیصد نکلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں