سورج مکھی

کاشتکاروں کو سورج مکھی کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سورج مکھی کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکا رزیادہ سے زیادہ رقبہ پر سورج مکھی کی کاشت یقینی بنائیں تاکہ پاکستان کی تیل کی پیداوار میں خودکفالت سمیت اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ بچانے میں بھی مدد مل سکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجد نےبتایا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ روایتی فصلوں کی بجائے مکئی کراپ اپنائیں تاکہ انہیں سارا سال آمدنی حاصل ہوتی رہے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض اداروں نے جنوبی افریقہ سے درامد شدہ سورج مکھی کا بیج بھی متعارف کروایاہے جس کی اقسام 5521اور 8251وغیرہ کی کاشت کے بھی مفیدنتائج حاصل
ہوئے ہیں اور ترقی پسند کاشتکاروں نے 45من فی ایکڑ سے بھی زیادہ پیداوار حاصل کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دوسری اقسام کی نسبت مذکورہ اقسام کامارکیٹ ریٹ بھی زیادہ ملتا ہے جس کے پودے کا قد درمیانہ پھول کے جھکاوکی وجہ سے گرمی اورپرندوں سے محفوظ رہتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں