ڈاکٹر ظفر مرزا

ڈاکٹر ظفر مرزا کی سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف چلائی جا رہی مہم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے تمام ججوں کی انتہائی عزت و تکریم کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تین حصوں پر مشتمل بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ میں عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جا رہی مہم کی سختی سے مذمت کرتا ہوں اور اعلیٰ عدلیہ کی معاونت کیلئے جو کچھ ممکن ہو سکا وہ کرنے کا وعدہ کرتا ہوں اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق پاکستان کی بہترین انداز میں خدمت کرتا رہوں گا۔

انہوںنے کہاکہ میں محترم چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا بہت احترام کرتا ہوں جو اپنی شفافیت، اہلیت اور حب الوطنی کیلئے شہرت رکھتے ہیں اور میں پاکستان کے تمام ججوں کی بہت عزت کرتا ہوں۔اس موقع پر انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اموات اور بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود اس بیماری پر قابو پانے اور اس کے سماجی پھیلاؤ کو روکنے میں پاکستان کا ردعمل دنیا کے بہترین ممالک میں شامل ہے اور آئیں اس کام کو جاری رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں