ہمایوں سعید

سوشل میڈیا معصوم لوگوں کیلئے بہت نقصان دہ ہے ‘ ہمایوں سعید

لاہور (عکس آن لائن) معروف اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا معصوم لوگوں کیلئے بہت نقصان دہ ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی، شوبز کریئر اور سوشل میڈیا کے اثر و رسوخ کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔سوشل میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کے اثرات کو سمجھتے ہیں اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا کس طرح معصوم لوگوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

اداکار نے اپنی اہلیہ ثمینہ ہمایوں کے ساتھ اپنے تعلق پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ثمینہ اور میرا محبت و احترام کا رشتہ ہے۔ ہر تعلق کی طرح ہم میں بھی لڑائیاں جھگڑے ہوتے ہیں لیکن ہم معاملہ طویل کرنے کے بجائے مل بیٹھ کر مسئلے کو حل کرنے کے کی کوشش کرتے ہیں۔ہمایوں سعید نے دیگر اداکاروں کے ساتھ افیئرز اور شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ بہت خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں۔