سینیٹر شبلی فراز

سینیٹر شبلی فراز کا پی ٹی آئی مرکزی دفتر سیل کرنے پر اظہار برہمی، واقعے کی مذمت

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی مرکزی دفتر سیل کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ رات کے اندھیرے میں پی ٹی آئی سینٹرل آفس کو گرا دیا گیا، ملک میں فسطائیت کی ایک لہر آئی ہوئی ہے، ہماری لیڈرشپ، بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کوگرفتارکیا گیا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کیسز جس طرح چل رہے ہیں پوری قوم اس سے آگاہ ہے، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سینٹرل آفس میں لوگوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ ملک کے 25 کروڑعوام کےدلوں سےبانی پی ٹی آئی کو نہیں نکال سکتے، آپ جو بھی ظلم وستم کرلیں یہ سب لکھا جائےگا۔ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو رات کے اندھیرے میں پی ٹی آئی سینٹرل آفس کو گرا دیا گیا، آفس میں لوگوں پرلاٹھی چارج کیا گیا، ہمارے لیڈرعامرمغل کو گرفتارکیا گیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ اس ملک میں فسطائیت کی ایک لہر آئی ہوئی ہے، ملک کی سب سے بڑی جماعت سے انتخابی نشان لیا گیا، ہماری لیڈر شپ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو گرفتارکیا گیا۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف کیسز جس طرح چل رہے ہیں پوری قوم اس سے آگاہ ہے