احسن اقبال

پاکستان، چین میں سرمایہ کاری پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں، احسن اقبال

اسلام آ باد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سی پیک اہم منصوبہ ہے، چین سے مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دیں گے،چین سے دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے ، اسلام آباد میں چین-پاک اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت 13ویں مشترکہ تعاون کمیٹی(جے سی سی کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہورہا ہے، چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک اہم منصوبہ ہے، چین سے مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ درپیش چیلنجز کے خاتمے کے لیے پاکستان اورچین کے حکام تفصیلی گفتگوکریں گے، پاکستان اور چین نے سی پیک کے 10سال کامیابی سے مکمل کرلیے، پاکستان معیشت، ماحولیات، توانائی، تعلیم سمیت اہم منصوبوں پرکام کررہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بی آر آئی کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے ، چین سے دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے ، پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مختلف شعبوں پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں کراچی تا پشاور ریلوے مین لائن ون ( ایم ایل ون) اپ گریڈیشن منصوبہ،کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ جے سی سی کے اولین ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے۔ سی پیک کے تحت 13 ویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس ورچوئل ہے، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی) کے چیئرمین نے کی