چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

چودھری برادران کی نیب کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹ گیا، نیا بینچ تشکیل

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا، بینچ کے رکن جج جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کرلی،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے چوہدری برادران کی درخواست پر سماعت کے لیے 2 رکنی نیا بینچ تشکیل دیا ہے جس کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی جب کہ دوسرے رکن جسٹس اسجد گورال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا، بینچ کے رکن جج جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کرلی۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے جسٹس فاروق حیدر کی جانب سے کیس کی سماعت کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا، دو رکنی بینچ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل تھا۔گزشتہ سماعت پر صدر لاہور ہائیکورٹ بار طاہر نصراللہ وڑائچ نے بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر کی جانب سے چودھری برادران کی درخواست پر سماعت کرنے پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ جسٹس فاروق حیدر چودھری برادران کے متعدد کیسز میں پیش ہوتے رہے، لہذا جسٹس فاروق حیدر سماعت نہ کریں جس کے بعد جسٹس فاروق حیدر نے اس کیس کی سماعت سے معذرت کرلی اور کہا کہ وہ اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتے۔

بینچ کے سربراہ جسٹس سردار احمد نعیم نے نیا بینچ تشکیل دینے کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے چوہدری برادران کی درخواست پر سماعت کے لیے 2 رکنی نیا بینچ تشکیل دیا ہے جس کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی ہں جب کہ دوسرے رکن جسٹس اسجد گورال ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں