شیری رحمن

پیٹرول بحران پر انکوائری رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے ،شیری رحمن

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ پیٹرول بحران پر انکوائری رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے ،بحران میں عوام سے اربوں روپے لوٹے گئے اس کا حساب کون دیگا؟ عوام کو ان رپورٹز سے کوئی فائدہ نہیں، مجرموں کو سامنے لائو۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ پیٹرول بحران پر انکوائری رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں،یہ ایک مصنوعی بحران تھا۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرولیم ڈویژن اور آئل کمپنیوں کو ذمہ دار ٹھرایا گیا، عالمی منڈی میں کم قیمتوں کو بحران میں تبدیل کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ڈی جی آئل کی تعیناتی بھی غیر قانونی تھی، 20 روز کا تیل ذخیرہ نہیں کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ مافیا کو ذخیرہ اندوزی کرنے دی گئی، انکوائری رپورٹ حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے۔

انہوںنے کہاکہ ڈی جی آئل کی غیر قانونی تعیناتی سے لیکر 20 دن کا ذخیرہ نا کرنا سب ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا، بحران میں عوام سے اربوں روپے لوٹے گئے اس کا حساب کون دیگا؟ ۔ نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ عوام کو ان رپورٹز سے کوئی فائدہ نہیں، مجرموں کو سامنے لائو، پیٹرول بحران رپورٹ نے حکومت کی نااہلی کو بینقاب کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پیٹرول کا بحران ہوا، مصنوعی بحران کے پیچھے تباہی سرکار خود تھی۔ انہوںنے کہاکہ رپورٹ رپورٹ کھیل کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا، اصلی مجرم ان رپورٹز کے پیچھے چھپ رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں