فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان نے نون لیگ کے نعرے ووٹ کا عزت دو کو عملی جامہ پہنایا، فردوس عاشق اعوان

لاہو (عکس آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ملک کےلئے مستقل روڈ میپ اور پوری پاکستانی قوم کی خواہش ہے، ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ جسے وہ ووٹ دے وہ کامیاب ہو، جو نعرہ مسلم لیگ کا تھا کہ ووٹ کا عزت دو اس کی تعبیر وزیراعظم عمران خان نے دی ہے،

ہفتہ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کے سامنے ہے کہ ایک طرف وزیراعظم کے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا سفر ہے اور دوسری طرف نون لیگ کی روایتی سیاست ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ آنے سے ان کی چوری چکاری ختم ہو جائے گی اور ایک فرد ایک ووٹ کا نظریہ متعارف ہو جائے گا اور ووٹ میں ڈاکہ ڈال کر آنے والے شاہی خاندان کی دوکان ہمیشہ کےلئے بند ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک کے آنے سے ڈیٹا بینک محفوظ ہو جائے گا، جعلی ووٹ بنا کر اپنے مزدور، درباریوں اور حواریوں کو پولنگ سٹیشنز میں پھرانے کا روایتی طریقے ختم ہو جائے گاکیونکہ نون لیگ کا وطیرہ رہا ہے کہ ایک ووٹر دن کو ایک حلقے میں ووٹ ڈالنے جا رہا ہے تو شام میں دوسرے حلقے میں بھی ووٹ ڈالنا ہے اور ایک دن میں چار چار ووٹ ڈالتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شفاف الیکشن کے مین عمل پر نون لیگ رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کےلئے الیکٹرانک ووٹنگ کے ساتھ جوڑ دیا ہے لیکن جعلی ارسطو احسن اقبال سمندر پار پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیننے کےلئے روز لنگوٹ کس کے میدان میں آ جاتے ہیں اور روز کہتے ہیں کہ سمندر پار پاکستانی ملکی سیاست سے آگاہ نہیں ہیں اور ناواقف ہیں انہیں خبر نہیں ہے کہ کس کو ووٹ ڈالنا ہے جبکہ ایسی باتیں حب الوطنی کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ یہ تاثر دیتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو وو ٹکا حق دینا ان کی سیاسی موت ہے، اس لئے وہ ہر حربہ استعمال کرتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی سے اس کا حق چھینا جائے جعلی ارسطو سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ اوورسیز پاکستانی کے سیاسی عمل کا حصہ بننے کے اہل نہیں ہیں تو پھر آپ کے ظل سبحانی لندن میں بیٹھ کر آپ کی لگامیں وہاں سے کیوں کھینچ رہے ہوتے ہیں اور آپ کی ڈوریاں سمندر پار بیٹھ کر کیوں ہلا رہے ہوتے ہیں، آپ ان کے اشاروں پر کیوں ناچ رہے ہوتے ہیں، اگر کسی باہر رہنے والے کو پاکستانی سیاست میں حق نہیں ہے تو پھر کیوں ظل سبحانی باہر سے بھاشن دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں