موٹر سائیکلوں

موٹر سائیکلوں کے پرزے100فیصد تک مہنگے،شہریوں کیلئے 70 سی سی موٹرسائیکل رکھنا بھی مشکل ہو گیا

کراچی(عکس آن لائن) متوسط اورغریب طبقے پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، موٹرسائیکلوں کے پرزے100 فیصد تک مہنگے ہو گئے ۔شہریوں کیلئے 70 سی سی موٹرسائیکل رکھنا بھی مشکل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے باعث عام آدمی کی سواری بھی اس کی دسترس سے باہر ہونے لگی، 70 سی سی موٹرسائیکل کاچین گراری سیٹ 600 روپے سے 900 ،رنگ پسٹن 450 سے 650 روپے کے ہو گئے ،100 روپے والی کلچ پلیٹس 150 سے تجاوز کرگئیں ،بریک شو 100 سے 150 ، ٹائر ٹیوب800 سے 1300 ، ہیڈ لائٹ شیشہ100 سے 200 ،بیک لائٹ 100 سے 200 ،اشارے 50 سے 100 ، بریک پیڈل60 سے 120 ،گیئر لیور 70 سے 140 ،کک سٹارٹر 120 سے 200 روپے کا ہو گیا ۔ اس ضمن میںشہریوں نے بتایاکہ سستی سواری بھی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے ۔آل پاکستان موٹرسائیکل سپیئرپارٹس امپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن کے ذرائع کے بتایاکہ پرزوں کی قیمتیں مہنگی ہونے سے کاروبارمتاثر ہو گیاہے۔حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں