جنتر

منڈی سے جنترکی لوکل قسم کا بہترمعیارکا بیج حاصل کرکے کاشت کیاجاسکتا، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن ) ترجمان محکمہ زراعت نے جنترکی کاشت کے لئے ہلکی میرازمین کوموزوں قرار دیاہے اورکاشتکاروں کو منڈی میں دستیاب جنترکی لوکل قسم کابیج استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے.

اور کہاہے کہ چونکہ ابھی تک جنترکی کوئی قسم منظورنہیں ہوئی اورکئی نئی اقسام منظوری کے آخری مراحل میں ہیں اسلئے منڈی سے جنترکی لوکل قسم کا بہتر معیارکا بیج حاصل کرکے کاشت کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے دوران ملاقات بتایا کہ زمین کی تیاری کے لئے دو سے تین مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو اچھی طرح نرم و بھربھرا کرلیاجائے تاکہ بہتر اگاؤہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ جنترکی کاشت مئی سے اگست تک کی جاسکتی ہے البتہ مون سون کی بارشوں کے دوران کاشتہ فصلوں کی بڑھوتری بہت اچھی ہوتی ہے ۔

انہوں نے جنترکی بطورچارہ سبزکھادکاشت کیلئے20سے25کلوگرم جبکہ بیج کے لئے 10 سے 12کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کاشت کے وقت کھیت میں ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑڈالی جائے ،

اور وترمیں کاشت شدہ فصل کو پہلاپانی بوائی کے 18 سے 22دن کے بعد لگایاجائے تاکہ اگر اس دوران بارش ہوجائے .تو پانی لگانے کی ضرورت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں