تیلدار اجناس

محکمہ زراعت کی تیلدار اجناس کی برداشت بارے اہم ہدایات جاری

قصور(عکس آن لائن )محکمہ زراعت نے رایا اقسام میں75فیصد‘کینولااقسام میں50فیصد پھلیوں کا رنگ بھورا‘ دانے سرخی مائل ہونے پر فصل کی برداشت کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار تیلدار اجناس پرگہری نظررکھیں اور جونہی رایا اقسام کی پھلیوں میں75فیصد اورکینولا اقسام میں50فیصد پھلیوں کا رنگ بھورا اور ان کے دانے سرخی مائل ہونے لگیں توفصل کی فوراً برداشت شروع کردیں تاکہ فصل کو کسی بھی قسم کے نقصان یاموسمی اثرات سے بچایاجاسکے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے بتایا کہ رایا اورکینولا سمیت تیلدار اجناس کی دیگر اقسام کی تیاری کے آخری مراحل میں مختلف بیماریاں اورکیڑے بھی ان پر حملہ آور ہوسکتے ہیں جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچ سکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو اس مرحلہ میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے اسلئے اگرکسی جگہ پرکسی قسم کی بیماری یا کیڑے کا حملہ نظرآئے تو فوری طورپر زرعی ماہرین یامحکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کے عملہ کی مدد حاصل کی جائے تاکہ نقصان کو معاشی حدتک پہنچنے سے بچایاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں