فارن افیئرز ڈویژن

فارن افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک کروڑ 99لاکھ روپے فنڈز جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں فارن افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک ایک کروڑ 99لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں،

حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے 2کروڑ97لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک سٹڈیز کی بحالی کے لیے ایک کروڑ 99لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں