قمر زمان کائرہ

غیر انسانی اقدامات کے بعداسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنےوالے مسلم ممالک فیصلے پر نظر ثانی کریں‘ قمر زمان کائرہ

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے رمضان المبارک میں بیت المقدس میں نمازیوں پر اسرائیلی دہشتگرد فورسززکے بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس ظلم و بربریت کو روکنا ہوگا ،

ایسے غیر انسانی اقدامات کے بعداسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والے مسلم ممالک کو اپنے فیصلے کا از سر نو جائزہ لیناہوگا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ او آئی سی کاہنگامی اجلاس بلا کر اسرائیل کی ظلم ،بربریت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کاناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کو باور کرانا ہوگا کہ مسئلہ فلسطین صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے اوردنیا کو انسانی بنیادوں پر فلسطین میں ہونے والے مظالم پر آواز اٹھانا ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں