منظوروسان

عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے قرضے معاف کریں، منظوروسان

کراچی (نمائندہ عکس)وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے عالمی مالیاتی ادارے سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے قرضے معاف کریں، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال ہے،بڑا نقصان ہوا ہے قرضے معاف کئے جائیں. منظور وسان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سی سندھ اور بلوچستان میں زراعت، لائیو اسٹاک، املاک، سڑکیں، ڈیمز مکمل طور پر تباھ ہوچکے ہیں، بارشوں اور سیلاب سے پاکستان کی معیشت کوبھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قرضے معاف نہ کئے گئے تو متاثرہ علاقوں میں لوگ بھوک سے مرجائیں گے اور مزید مشکلات ہونگی، سندھ میں کپاس,کھجور، چاول اور سبزی سمیت اہم فصلیں ختم ہوگئی پیں،بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ملک کوقحط سالی کا سامنہ ہے. منظوروسان کا کہنا تھا کہ تباہی کی وجہ سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کے پیشِ نظر غذائی قلت کا بھی خدشہ ہے،ملک میں غیر معمولی سیلاب کی وجہ سے جہاں زرعی اجناس کی قلت ہو سکتی ہے، وہیں نئی فصل کی بوائی میں بھی مشکلا ت کا سامنا ہوسکتا ہے. مشیر زراعت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی چاول کی فصلیں اور دیگرفصلوں کا نقصان ہوا ہے، جبکہ سندھ اور پنجاب میں گنے کی فصل بھی بری طرح متاثر ہوئی، پاکستان کی زراعت اور بنیادی ڈھانچہ متاثر،غذائی بحران سے بچنے کے لیے زرعی اجناس درآمد کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں