عالمی مارکیٹ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7ڈالر کی کمی سے 1866ڈالر پر آگئی

کراچی (عکس آن لائن)عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7ڈالر کی کمی سے 1866ڈالر پر آگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 200روپے سستا ہو کر1لاکھ12ہزار550روپے اور دس گرام سونا 172روپے سستا ہو کر 96ہزار493روپے کا ہو گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں