شازیہ مری

سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے قائد حزب اختلاف بننے سے سینیٹ کے وقار میں اضافہ ہوگا، شازیہ مری

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے قائد حزب اختلاف بننے سے سینیٹ کے وقار میں اضافہ ہوگا۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ سینیٹ میں میں حزب اختلاف کے ممبران میں اضافہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیت ہے۔

انہوںنے کہاکہ سینیٹ میں حزب اختلاف کے ممبران میں اکثریت پیپلزپارٹی کی ہے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ پیپلزپارٹی کا جمہوری اور اخلاقی حق ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں سینیٹ امیدواروں کے لیے کی گئی سیٹینگ پر ہم نے نہ کوئی الزام لگایا اور نہ ہی کوئی تنقید کی، سینیٹ میں آزاد گروپ کا حزب اختلاف کا حصہ بننا پی ڈی ایم کی فتح ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں