زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام کا لاہورمیں کامیاب پراپرٹی سیلزایونٹ کا انعقاد،شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور کے نجی ہوٹل میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ایونٹ میں 45 سے زائد سرمایہ کاری کے منصوبے بھی پیش کیے گۓ جن میں گلبرگ سٹی سینٹر، 102 بائے آئیکون، بیچ ریسورٹ باےُ ائیکوناور جناح سکویُر ریزیڈینشل اپارٹمنٹسشامل ہیں۔ اس موقعے پر گلبرگ سٹی سینٹر کی مارکیٹنگ کیمپین لانچ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ مارکیٹنگ کیمپین لانچ تقریب میں سی ای او گلبرگ سٹی سینٹر اسلام خان نے خصوصی شرکت کی ۔واضح رہے کہ ایونٹ میں پیش کردہ منصوبوں کے مارکیٹنگ اورسیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں.پراپرٹی سیلز ایونٹ کے شرکاء کو بہترین ڈیلز اور ڈسکاونٹس بھی دیے گئے۔

ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز(لاہور) چوہدری لئیق افتخار،ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلزلاہورباسل حفیظ اورعلی ریحان سمیت دیگراہم عہدیداران نے شرکت کی.
‎ زمین ڈاٹ کام کے سینئرڈائریکٹرسیلز(لاہور) چوہدری لئیق افتخار کا کہنا تھا کہکا کہنا تھا کہ پراپرٹی سیلز ایونٹس کا بنیادی مقصد عوام کو پراپرٹی کی خریدو فروخت سے متعلق تمام تر رہنمائی ایک ہی چھت تلے فراہم کرنا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ زمین ڈاٹ کام نے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں نئے رحجانات متعارف کروائے ہیں جس سےانڈسٹری کو فائدہ ہوا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس ایونٹ سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں قابل اعتماد اور منافع بخش سرمایہ کاری کےمواقع سامنے لاتے ہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں