چقندر کی کاشت

زرعی ماہرین کی چقندر کی کاشت اگلے ماہ شروع کر نے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) زرعی ماہرین نے چقندر کی کاشت اگلے ماہ اگست میں شروع کر نے

کی ہدایت کی ہے اور کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ چقندر کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے

چقندر کی کاشت کا عمل اگست کے آغاز سے شروع کر کے ستمبر کے آخر تک مکمل کر لیں ۔

انہوں نے بتایا کہ چقندر ایک انتہائی اہم ، منافع بخش اور نقد آورفصل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی تحقیقی

اداروں کی سالہا سال کی محنت ، تجربات اور مشاہدات کے باعث چقندر کی فی ایکڑ پیداوار 7سو من سے

بڑھ کر 12سو من تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کاشتکار چقندر کی کاشت کے دوران جدید سائنسی

طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تو یہ پیداوار بآسانی 15سو من فی ایکڑ تک پہنچائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار چقندر کی کاشت کیلئے مزید معلومات و رہنمائی کی غرض سے

ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں