تمباکو کی برآمدات

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 41.64 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 41.64 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا نومبر 2019-20ء کے دوران 11.616 ملین ڈالر کا تمباکو برآمد کیا گیا جبکہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 8.201 ملین ڈالر کا تمباکو برآمد کیا گیا تھا۔

نومبر 2019ء کے دوران گذشتہ سال کے مقابلہ میں تمباکو کی برآمدات 3.984 ملین ڈالر رہیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 6.448 ملین ڈالر تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں