صوبائی وزیر شرجیل میمن

بارش اور سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں میں رہائش فراہم کرنا ترجیح ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی (نمائندہ عکس) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ سیلاب متاثرین کے گھروں کی ازسر نو تعمیر میں انکی مدد کرے گی۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سندھ میں سیلاب کی صورتحال سے متلعق بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے 5 اضلاع میں قائم 32 ریلیف کیمپوں میں اب 16104 متاثرین موجود ہیں، ان متاثرین کو پکا ہوا کھانا، پینے کا صاف پانی، ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں قائم 15 کیمپوں میں 8476 متاثرین سیلاب کو رکھا گیا ہے، ضلع غربی کے 6 کیمپوں میں 3812 متاثرین کو ٹھرایا گیا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ضلع کورنگی میں 1 کیمپ ہے جہاں 408 متاثرین کو رہائش فراہم کی گئی ہے جبکہ ضلع ملیر کے 9 ریلیف کیمپوں میں 3288 متاثرین موجود ہیں، اس کے علاوہ ضلع کیماڑی میں 1 ریلیف کیمپ ہے جہاں متاثرین سیلاب کی تعداد 120 ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ بارش اور سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں میں رہائش فراہم کرنا ترجیح ہے، حکومت سندھ متاثرین کے گھروں کی ازسر نو تعمیر میں ان کی مدد کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں