اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے عریبک ٹیچرز ٹریننگ پروگرام(ATTC)کے نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2020ءمیں پیش کئے گئے عریبک ٹیچرز ٹریننگ پروگرام(ATTC) کے نتائج کا اعلان کرکے تفصیلات ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردی گئی ہیں۔

طلبہ اپنے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے چیک اور ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔ طلبہ کو رزلٹ کارڈز بذریعہ ڈاک بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پروگرامز کے نتائج کا اعلان بھی رواں ہفتے میں متوقع ہے جبکہ میٹرک اور فیس ٹو فیس پروگرامز)پوسٹ گریجویٹ پروگرامز بی ایس پروگرامز پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور ڈپلومہ اِن فرانزک سائنس (کے نتائج کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے۔

اِن تمام پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی ہدایت پر تعلیمی سرگرمیوں کے لئے مقرر کردہ ‘اکیڈمک کیلنڈر’کے مطابق دیگر پروگرامز کے نتائج مرتب کرنے کا کام تیز کردیا گیا ہے۔وائس چانسلر نے تمام شعبہ جات کے سربراہان پر زور دیا ہے کہ یونیورسٹی کے اکیڈمک کیلنڈر پر من و عن عمل کریں تاکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں