کھجور

کھجور کے نئے پودے لگانے کے لئے اچھے نکاس والی زرخیزمیرازمین کا انتخاب کریں ، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے کھجورکے باغبانوں اورکاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ رواں ماہ فروری کے آخراور اگلے ماہ مارچ کے دوران کھجور کے نئے پودے لگانے کے لئے اچھے نکاس والی زرخیزمیرازمین کا انتخاب کریں تاکہ ان پودوں کی بہترین بڑھوتری کے ذریعے بعدازاں انہیں اچھی فصل حاصل کرنے میں مددمل سکے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب اورعراق کے بعدپاکستان کو اعلی معیارکی کھجورپیداکرنے والے ممالک میں اہم مقام حاصل ہے لیکن پاکستان بھرمیں بالمعمو م پنجاب میں بالخصوص کھجورکی کم پیداوار کی وجہ یہاں کے باغبانوں اور کاشتکاروں کا کھجورکے جدید کاشتہ امور سے پوری طرح آگاہ نہ ہوناہے۔انہوں نے کہا کہ کھجور کے پودے کے لئے گرم وخشک آب و ہوا درکارہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خاص طورپر پھول نکلتے وقت موسم کا خشک ہونا بہت ضروری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں