چوہدری محمد برجیس طاہر

فوری طور پر نئے الیکشن کرائے جائیں، نیا مینڈیٹ ہوگا تو عوامی امنگوں کے مطابق حکومت بنے گی ، چوہدری برجیس طاہر

سانگلہ ہل(نمائندہ عکس ) مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ فوری طور پر نئے الیکشن کرائے جائیں نیا مینڈیٹ ہوگا تو عوامی امنگوں کے مطابق حکومت بنے گی ، الیکشن غیر جانبدار ہوں2018کی طرح عمران خان کو مسلط کیا گیا ،ملک میں جس کو اکثریت سپورٹ کرے اسے حکومت ملنی چاہیے،

عمران خان ضیاالحق اور پرویز مشرف کی پیداوار ہیں ،پرویز مشرف کے ریفرنڈم کے دوران پرویز مشرف کے پولنگ کا ایجنٹ تھا یہ فوج کے ہاتھوں یہاں تک پہنچا فوج نے غیر جانبدار کہا تو اس نے کہا کہ نیو ٹرل تو جانور ہوتا ہے اپنے محسنوں کے خلاف اس طرح کی زبان عمران خان کا وطیرہ ہے میاں نواز شریف نے شوکت خانم اور رہنے کیلئے پلاٹ دئیے اور کروڑوں کے فنڈ دئیے یہ احسان فراموش اور احسان کش شخص ہے اس قسم کے لوگ اپنا آپ دکھانے سے باز نہیں آتے عمران خان جن بیساکھیوں کے سہارے حکومت کررہا تھا وہ بیساکھیاں اب اس کے پاس نہیں رہیں عوام جلد بتا دیں گے

آٹا،چینی، ادویات اور کھاد چھیننے والوں سے عوام کیا سلوک کرتے ہیں برجیس طاہر اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں حلقہ بھر سے آئے ورکروں،کارکنوں،شہریوں اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ان کامزید کہنا تھا کہ میگا پراجیکٹ کینال ایکسپریس وے،انٹرچینج روڈ اور بھلیر روڈ فلائی اوور دیگر رکے ہوئے منصوبے جلد پایائے تکمیل کو پہنچیں گے اس موقع پر میاں اعجاز حسین بھٹی ایم پی اے،فقیر محمد بادشاہ،شیرزمان چٹھہ،میاں عظیم دستگیر و دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں