لیاقت بلوچ

بلدیاتی انتخابات میں تاخیرعوام کااستحصال ہے ،لیاقت بلوچ

اسلام آباد ( عکس آن لائن)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیرعوام کااستحصال ہے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی نااہلی کی سزاقوم کونہیں دینی چاہیے،تحریک انصاف کی پنجاب حکومت اپنی بدترین کارکردگی کے باعث بلدیاتی انتخابات کروانے کے حوالے سے سنجیدہ نظرنہیں آتی لیکن عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی انتخابات کاانعقادناگزیرہے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی شمالی پنجاب کی صوبائی سیاسی انتخابی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم ،سیکرٹری جنرل اقبال خان ،نائب امیرصوبہ حافظ تنویراحمد،ڈپٹی سیکرٹریزجنرل رضااحمدشاہ وڈاکٹرحمیداللہ ملک ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ،صدرجے آئی یوتھ شمالی پنجاب اویس اسلم مرزا ودیگرذمہ داران نے بھی اظہارخیال کیا۔اس موقع پر بلدیاتی انتخابات کی پلاننگ وجائزہ کے علاوہ عام انتخابات کی تیاریوں کاخاکہ بھی زیربحث آیا ۔اجلاس میں طے کیا گیاکہ تمام اضلاع کی سیاسی کمیٹیوں کی سیاسی وتربیتی بریفنگ کے لیے سرگودھا اورراولپنڈی میں اجلاس ہوں گے ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ مہنگائی وبے روزگاری کے خلاف جماعت اسلامی کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے اس کو تیزترکرنے کے لیے پلاننگ مکمل کرلی گئی ہے،قوم نے تمام پارٹیوں کو آزما لیا ہے عوام کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ۔امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری ترجیح نوجوان ،متحرک اورقابل امیدوارہیں تاکہ پنجاب کی سطح پر مضبوط پارلیمانی قوت کی بنیادبنائی جاسکے اس سلسلے میں ہرسطح کے ذمہ داران کو اہداف دے دئیے ہیں اوربلدیاتی امیدواران کی نامزدگی کے علاوہ قومی وصوبائی سطح پر بھی امیدواران کے حوالے سے ورکنگ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں