یمل ولی خان

یمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور (عکس آن لائن)سینئر سیاستدان اسفندیار ولی خان کے صاحبزادے ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اے این پی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر جبکہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ سلیم خان اے این پی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔
اس کے علاوہ سردار حسین بابک پارٹی سیکرٹری خارجہ امور اور انجینئر احسان سیکرٹری اطلاعات بن گئے۔ڈاکٹرمیرب اعوان پہلی بار مرکزی سیکریٹری برائے خواجہ سرا حقوق منتخب ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینیٹر زاہد خان نے پارٹی قیادت سے مبینہ اختلافات کے سبب ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
٭٭٭٭٭