گوبرکی کھادنامیاتی مادے کا بہترین ذریعہ ہے،زراعت

قصور(عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ گوبرکی کھادنامیاتی مادے کا بہترین ذریعہ ہے لہذاکاشتکار زمینوں میں نامیاتی مادوں کی کم ہوتی ہوئی مقدار سے بچاؤ کیلئے گوبرکی کھادکا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنائی تاکہ زرعی زمین کو کلی یا جزوی طورپر کلروتھورسے متاثرہونے سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری زمینوں میں نامیاتی مادے کی مقدار 0.5فیصد یا اس سے بھی کم ہے جبکہ اچھے نتائج کیلئے نہایت ضروری ہے کہ اس کی مقدار 0.86فیصد سے لیکر 30فیصد یا اس سے زیادہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ سفیدکلروالی زمین میں نمکیات عام طورپر سفیدرنگ کی تہہ کی شکل میں زمین کی سطح پر نظر آتے ہیں اور اس زمین میں پانی و ہواکی نفوذ پذیری متاثر نہیں ہوتی اور اس میں پانی جذب ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی زمینوں میں گہرا ہل چلاکرنہری یا ٹیوب ویل کے اچھی قسم کے پانی سے تین چار بارگہری آبپاشی کی جائے تونمکیات کافی حدتک نیچے چلے جاتے ہیں اور زمین کاشت کے قابل بن جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں