گوارہ کی اوسط

گوارہ کی اوسط 20من تک پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ،ماہرین زراعت

فیصل ۱ٓباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کہا کہ گوارہ ایک انتہائی منافع بخش فصل ہے جو کمرشل بنیادوں

پر کاشت کرکے بہتر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوارہ کا زیادہ پیداوار کا حامل بیج تیار

کر لیا گیا ہے.جو فی ایکڑ اوسط پیداوار 18سے 20من دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان فی ایکڑ 10کلوگرام

بیج استعمال کریں۔ اس کو فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری یوریا پھول نکلتے وقت استعمال کر کے

معیاری پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گوارہ کی فصل بھاری میرا زمین میں کاشت کی جاسکتی

ہے جبکہ یہ فصل ایک یا دو پانی میں تیار ہوجاتی ہے نیز اس کی کاشت کا اول موسم جولائی کا مہینہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں