کپاس کی کاشت

کپاس کی کاشت کے دوران نائٹروجن ‘فاسفورس ‘پوٹاش کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن )محکمہ زراعت نے وسط اپریل کے بعدکپاس کی کاشت کے دوران کمزور‘درمیانی ‘ذرخیز زمینوں میں نائٹروجن ‘فاسفورس ‘پوٹاش کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کمزورزمینوں جن میں قابل حصول فاسفورس 7پی پی ایم سے کم ہو وہاں نائٹروجن این 161‘ فاسفو رس205پی70اور پوٹاش20کے50‘درمیا نی زمینوں میں جہاں قابل حصول فاسفورس 7 سے 14پی پی ایم ہووہاں نائٹروجن این70‘فاسفورس205پی 46‘ پوٹاش20کے 28اورجہاں زرخیززمین میں قابل حصول فاسفورس 14پی پی ایم سے زائدہو وہاں نائٹروجن این 80‘فاسفو رس205پی35‘ پوٹاش20کے 38تک ہونی چاہئیے ۔

ترجمان محکمہ زراعت نےبتایا کہ کاشتکار زمین کے تجزیہ کے بعد زنک اور بوران کی کمی کی صورت میں زنک سلفیٹ33فیصد 5کلوگرامیا21فیصد10کلوگرام اور یورک ایسڈ ساڑھے 3کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں