مصدق ملک

پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، مصدق ملک

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ اسلام آباد میں سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں، سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی کی ہے، ہمیں مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کو اپنا بڑا بھائی سمجھتا ہے،

پاکستان کے پاس ہنر مند افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں ہے، پاکستان کے ہنر مند اور ماہر افراد سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردارادا کررہے ہیں، گوادر مستقبل میں پوری دنیا کے لیے تجارتی راہداری کا بڑا مرکز بننے جارہا ہے۔