کریکٹر سرٹیفیکٹ

کویت میں پہلی بار اقامہ پر آنے والوں کے لئے کریکٹر سرٹیفیکٹ لازمی قرار

کویت سٹی (عکس آن لائن) کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے پہلی باراقامتی ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں کے لیے چال چلن کی سند لازمی قرار دی گئی ہے۔کریکٹر کے سرٹیفکیٹ اپنے ملک سے بھی حاصل کیے جائیں اورکویت آنے کے بعد متعلقہ ادارے سے دوبارہ اعلی اخلاق کی سند حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

کویتی اخبارالقبس کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے بیرون ملک موجود تمام کویتی سفارتخانوں اورقونصل خانوں کو اطلاعی نوٹ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں اس امرکی وضاحت کی گئی ہے کہ کویت آنے والے مذکورہ سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ لازمی لائیں، جس میں واضح طور پر درج ہو کہ حامل ہذا کسی قسم کے جرائم میں ملوث نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں