صادق خان

برطانوی وزیرِ اعظم عام انتخابات کا اعلان کریں، صادق خان

لندن(عکس آن لائن)تیسری مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان نے کہا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک کو عام انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں صادق خان نے کہا کہ نفرت کے مقابلے میں امید جیت گئی، ووٹرز کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، شہریوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ منتخب ہونا میرے لیے اعزاز ہے، ہم نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف بھرپور کام کیا، لندن کے شہریوں کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

صادق خان نے یہ بھی کہا کہ ہائوسنگ کرائسز، مہنگائی اور جرائم کا خاتمہ کریں گے۔